گوجرانوالا: شوکت آباد کے علاقے میں لڑکی نے چھری کے وار کرکے سابق منگیتر کو زخمی کردیا۔
آئی بی سی کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے شوکت آباد میں لڑکی نے چھری کے وار کرکے اپنے بہنوئی اور سابقہ منگیتر وقاص کو زخمی کردیا۔
زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ 25 سالہ وقاص نے چار ماہ قبل ہی ملزمہ فروا کی چھوٹی بہن انعم سے شادی کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی لڑکے نے بڑی بہن سے منگنی توڑ کر اس کی چھوٹی بہن انعم سے کورٹ میرج کرلی تھی جب کہ ملزمہ فروا کو اس بات کا غصہ تھا اور وہ وقاص کے ساتھ ہی شادی کرنا چاہتی تھی۔ موقع پاتے ہی اس نے سابقہ منگیتر کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔