شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

دتہ خیل: دتہ خیل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل دتہ خیل کےرہائشی حذب اللہ خان اپنی بیوی کو تشو یشناک حالت میں بنوں نجی کلینک لائے، خاتون نے کلینک میں 5 بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل لاہور کے علاقے منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون نے لیڈی ایچی سن اسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا تھا، نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے