شہباز شریف کی آنکھ کا آپریشن، چوہدری نثار نے خیریت دریافت کی

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں آنکھ کاآپریشن کروایا ،ڈاکٹر کے مطابق ان کی طبیعت بہتر ہے، پر شہباز شریف کو 3 روز آرام کا مشورہ دیا ہے، چوہدری نثار نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی۔

گلبرگ لاہور میں واقع آئی کلینک میں معروف ڈاکٹر پروفیسر خالد وحید نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی بائیں آنکھ کا آپریشن کیا۔

آپریشن کے بعد ڈاکٹر خالد وحید نے بتایا کہ آپریشن کے بعد وزیراعلی کی آنکھ پر پٹی باندھ دی گئی ہے جو انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
وزیر اعلی شہباز شریف پہلے بھی آنکھوں کے علاج اور معمول کے ٹریٹمنٹ کے لئے ڈاکٹر وحید کے کلینک آتے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے