نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا، خورشید شاہ

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگ رہے ہیں،نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا، بلاول بھٹونانا کی سیاست آگےبڑھائیں گے۔
سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بہت سےلوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کربڑےبڑےدعوے کرتےہیں،غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹ گیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ لوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کر بڑے بڑے دعوےکرتے ہیں، وقت بدلنے پر پرندوں کی طرح اڑ جاتے ہیں،پی پی عوام کو اپنا خون دیتی ہے، آپ عوام کا خون پیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرضے لےکر ملک چلانےکی کوشش کی جارہی ہے،جو اپنے ورکرز اور بچوں کو نہیں بچاسکتے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے