نیب نے کراچی میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو گرفتار کرلیا۔
شرجیل میمن پانچ گھنٹےسےعدالتی احاطے میں موجودتھے جہاں سے انہیں گاڑی میں بیٹھتے ہوئے پارکنگ میں گرفتار کرلیا گیا۔
نیب نے شرجیل میمن کو گرفتار کرنے کے لیے عدالت کےباہر رینجرز کو طلب کر رکھا ہے ، اس موقع پر ہاتھاپائی اور دھکم پیل بھی ہوئی جس کےدوران شرجیل میمن کی قمیض کے بٹن ٹوٹ گئے اور ان کا گریبان چاک ہوگیا۔
شرجیل میمن و دیگر پر محکمہ اطلاعات میں 5ارب 76کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے، سندھ ہائیکورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی تھی۔
شرجیل میمن کی گرفتاری کے وقت صوبائی وزراء بھی احاطہ عدالت میں موجودتھے۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو گرفتاری کے بعد نیب کے دفترمنتقل کیا جائے گا، انہیں کل نیب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔