اللہ نہ کرے حمزہ سے کوئی اختلاف ہو، مریم نواز

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ حمزہ سے کوئی اختلاف ہو، وہ تو چھوٹے بھائی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ سے اختلافات کی باتیں 30سال سے سنتی آ رہی ہوں، شریف خاندان نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، مخالفین مایوس ہوں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کو جو کارکن اٹھائے گئے ہیں ان کے متعلق معلومات ہونی چاہیے، ہر ادارےکو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے،پوری قوم ان اداروں کے پیچھے کھڑی ہے۔
ریاض پیرزادہ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا،ان کا کہنا ہے کہ الزمات کاسلسلہ دن رات جاری رہتا ہے، نااہل پہلے قرار دیا جاتا ہے انکوائریاں بعد میں ہوتی ہیں،منی لانڈرنگ کا مقدمہ جوکبھی نہیں تھاوہ کیس بھی چل رہا ہے۔
مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ عدالت نے خود کہا تھا کہ نیب وفات پاچکا ہے، اب وہ زندہ کیسے ہو گیا، جس ادارے پر تنقید کی جارہی تھی وہ ادارہ اچھا کیسے ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےکارکن اب پہلے سے زیادہ قوت میں ساتھ ہیں، ہمارا ناراض ورکر بھی ساتھ کھڑا ہے،نواز شریف کو نااہلی کا فائدہ ہوا، وہ پہلے بھی سیاست کا محور تھے اور اب بھی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اگلا الیکشن لڑنے کی پیشگوئی ابھی نہیں کرسکتی پارٹی فیصلہ کرے گی،پارٹی فیصلے کے ساتھ ہوں،کئی لوگوں کی قسمت میں صرف ڈرنا جبکہ عمران خان کے قسمت رونا لکھا ہے۔
میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اور رہے گی،پہلے سزا مل گئی ہے ثبوت اب ڈھونڈے جارہے ہیں،انصاف کی امید نہیں مگر امید پر دنیا قائم ہے،جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے