قدرتی آفات میں زندہ رکھنے میں مددگار ایمرجنسی بیگ

کراچی: عالمی امدادی ادارے ریڈکراس نے کسی بھی قدرتی آفت میں زندہ رہنے کے لیےایک’ ایمرجنسی بیگ‘ تجویز کیا ہے جو کہ مشکل کی گھڑی میں زندگی بچانے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

زلزلہ،سیلاب،لینڈسلائیڈنگ کا خیال خوفزدہ کردیتا ہےتاہم قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیاررہنا ضروری ہے۔

ریڈکراس اور دیگر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں سے وابستہ ہیڈلے مینڈیلسن نے قدرتی آفات میں جان بچانے والی ضروری ایشیاء کی فہرست تیار کی ہے جن کا گھریلواور روزمرہ کے کاموں میں استعمال عام ہے۔

[pullquote] مضبوط بیگ یاتھیلا:[/pullquote]

ایسا بیگ یا تھیلا جو مضبوط ہو، خصوصاً جس کا اندرونی حصہ پانی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہو تاکہ اس میں رکھا گیا سامان پانی لگنے سے خراب نہ ہو۔

[pullquote]پانی:[/pullquote]

پانی کے بغیر انسانی جان کا زندہ رہنا نا ممکن ہے، ریڈ کراس نے قدرتی آفت میں صحت کو توانا رکھنے کے لیے ایمرجنسی بیگ میں ایک عدد پانی سے بھری گیلن لازماً رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

[pullquote]غذا:[/pullquote]

ایسی کھانے کی چیزیں جو دیر تک خراب نہ ہوں اور انہیں کھانے سے توانائی حاصل ہو، مثلاً ٹین پیک غذائیں،بسکٹس وغیرہ۔ ایسی اشیا کا وزن کم ہوتا ہے اوراس میں پروٹین کی وافر مقداربھی پائی جاتی ہے ۔

[pullquote]فلیش لائٹ:[/pullquote]

عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ قدرتی آفت کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے لہذا تاریکی کے لیے فلیش لائٹ یا چارج کے قابل ایمرجنسی لائٹ بیگ میں رکھیں۔ ممکن ہو تو واٹر پروف ایمرجنسی لائٹ کو ترجیح دیں۔

[pullquote]ریڈیو[/pullquote]

ہوسکے تو بیٹری سے چلنے والا ریڈیو ’ایمرجنسی بیگ‘ میں رکھیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں حالت حاضرہ سےباخبر رہا جائے۔

[pullquote]اضافی بیٹریاں:[/pullquote]

یہ اس لیے کہ وقتِ ضرروت ریڈیو یا فلیش لائٹ کی چارجنگ ختم ہوجائے تو اضافی بیٹری استعمال کی جاسکے۔

[pullquote]فرسٹ ایڈ بکس:[/pullquote]

چوٹ یا زخم لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے فرسٹ ایڈ بکس ساتھ کھیں۔ اسپرین،اینٹی بایوٹکس،پایوڈین،ٹیپ وغیرہ کوترجیحاً فرسٹ ایڈکٹ میں شامل کریں۔

[pullquote]آہنی اوزار:[/pullquote]

ایسے چھوٹے اوزار جن کے ایک سے زائد استعمال ہوں۔ مثلاً پیچ کس،پلاس ،بلیڈ،بوتل وغیرہ،ہنگامی حالت میں کارآمد ہوں گے۔

[pullquote]ضروری دستاویزات کی نقول:[/pullquote]

ادویات کی فہرست،میڈیکل رپورٹس،گھر کا پتہ،پاسپورٹ،پیدائشی سرٹیفکیٹ اور انشورس پالیسی وغیرہ کی فوٹو کاپی کا پیک اپنے ساتھ رکھیں۔

[pullquote]موبائل فون مع چارجر:[/pullquote]

ممکن ہوتا ایک عدد اضافی موبائل اور چارجر بیگ میں پہلے سے ہی رکھ دیں تاکہ رابطے قائم کرنے میں آسانی ہو۔

[pullquote]کمبل:[/pullquote]

اگر موسم گرم بھی ہوتو ایک عدد کمبل ضرور رکھیں کیونکہ ممکن ہے کہ انخلا کے وقت آپ جس مقام پر ہوں وہاں رات میں درجہ حرات کم ہوجاتا ہو جب کہ موٹی تہہ لگاکر کمبل کو پتھریلی زمین پر بچھا کر لیٹنے کے قابل بنایا جاسکے۔

[pullquote]اضافی پیسے[/pullquote]

ہنگامی حالات کے لیے کچھ پیسے بیگ میں محفوظ کرلیں تاکہ بوقت ضرورت خرچ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے