مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں، یہ اللہ اور اس کے بعد پاکستان کے عوام کے فیصلے ہیں۔
لاہور میں پارٹی آفس مزنگ آمدپر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو واپس آنا تھا لیکن ان کی واپسی سے کچھ لوگوں کو مایوسی ہوئی۔
خاندان میں رنجش سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ اس طرح کی توقعات رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی، خاندان میں رنجش کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔