آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ افغان اور امریکی حکام سے حالیہ ملاقاتوں پر خصوصی غورکیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں اندرونی سیکیورٹی صورت حال اورانسداد دہشت گردی کے جاری آپریشنز میں پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قومی مفاد میں سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنانے کے اقدامات جاری رکھنے پر بھی کور کمانڈر کانفرنس میں اتفاق ہوا جبکہ پاک فوج کے اندرونی معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانفرنس میں پاک فوج کے ماتحت فلاحی اورترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور بلوچستان میں معاشی ترقی کے منصوبوں پر بات چیت بھی کی گئی۔