سندھ میں کلاشنکوف کے 4 لاکھ لائسنس کس نے تقسیم کئے؟

11872268_1626819994233621_7692546344483546312_o

مسلم لیگ ضیاءکے صدر اور رکن قومی اسمبلی محمداعجازالحق نے کہاہے کہ ملک کو لوٹنے والے اگر صرف بنکوں کے قرضے واپس کردیں تو پاکستان کو کسی بیرونی امداد کی ضرورت نہیں،

نیب کو حکومت اپوزیشن سے آزادی دی جائے اور جوڈیشل احتساب بیورو بنایاجائے،

وزیراعظم نوازشریف نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کام کریں،

جمہوریت اس وقت تک کامیاب ہے جب تک اسے جمہوری انداز میں چلائیں،

پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف ایک صفحے پر ہے اور انشاءاللہ ہمیں اس میں کامیابی ہوگی۔

سابق صدر جنرل محمد ضیاءا لحق اورشہدائے بہاولپور کی27ویں برسی کے موقع پر فیصل مسجد کے سامنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمداعجازالحق نے کہاکہ آج افواج پاکستان دہشتگردی کیخلاف جہاد کررہی ہیں کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کررہی ہیں

افواج پاکستان کے اقدامات کی بدولت اس مرتبہ لوگوں نے عید سکون سے منائی اور جشن آزادی کو جس انداز میں منایا ہے اس نے ثابت کیا کہ لوگ واقعی دہشتگردی سے آزاد ہوگئے

جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے

اعجازالحق نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی گزشتہ حکومت نے صرف سندھ میں کلاشنکوف کے چار لاکھ لائسنس تقسیم کئے جس کی وجہ سے وہاں دہشتگردی ہورہی ہے

صدر ضیاءالحق کے گیارہ سالوں میں ملک میں کوئی دہشتگردی نہیں تھی جب جہاد افغانستان جاری تھا لوگ اس وقت لنڈی کوتل میں بیٹھ کر کڑاہی گوشت کھارہے تھے سارے شہر پرامن تھے

جن لوگوں کو اسلام اورکلمہ کاپتہ نہیں وہ پاکستان کی قیادت کیسے کرینگے

اعجازالحق نے کہاکہ پاکستان کے97 فیصد لوگ آج بھی ضیاءالحق شہید کو یاد کرتے ہیں

ضیاءالحق نے آٹھ اسلامی ممالک آزاد کروائے، وہاں مسجدوں پر 80 سالوں سے تالے پڑے ہوئے تھے آج وہاں اللہ اکبر کی صدائیں گونجتی ہیں

انہوں نے کہاکہ کوئی ایک شخص بھی دہشتگردی میں ملوث نہیں پایا گیا جس کاتعلق مدرسوں سے ہو۔
1977 سے 1987 تک کوئی اسرائیلی فوجی پاکستان میں تربیت کیلئے نہیں تھا
جب روس نے افغانستان پر حملہ کیا تو1979ءسے1981ءتک پاکستان کے سوا کوئی ملک بھی مقابلے میں کھڑا نہیں ہوا تھا
روس کو نہ صرف پسپائی ہوئی بلکہ ٹکڑے ٹکڑے بھی ہوگیا

انہوں نے کہاکہ آج بھی اگر اس ملک کو بچانا ہے تو نظریہ پاکستان کو اپنا مشن بنانا ہوگا کیونکہ پاکستان کامطلب لاالہ الااللہ کے سوا کچھ نہیں۔

اعجازالحق نے کہا کہ ضیاءالحق نے گیارہ سال حکومت کی مگر وفات کے بعد ان کے اکاﺅنٹ میں صرف سوا دولاکھ روپے موجود تھے

انہوں نے کہاکہ جب آصف علی زرداری کے صرف ایک کارندے عزیر بلوچ کوپکڑا گیا تو انہوں نے پاک فوج کے جرنیلوں کیخلاف زہراگلنا شروع کردیا

اعجاز الحق کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے اندر سے چوروں ڈاکوﺅں کو نکالو اور لندن سے چھٹکارا حاصل کرلو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے