جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ونڈ ٹربائن کی تیاری

برلن: جرمنی میں دنیا کی بلند ترین ہوائی (وِنڈ) ٹربائن کا افتتاح کردیا گیا ہے جسے جرمنی کی کمپنی میکس بویگل نے تیار کیا ہے۔

تین بلیڈوں والی اس ٹربائن کی زمین سے بلندی 178 میٹر (584 فٹ) ہے لیکن اگر فرش سے پنکھڑی کے کنارے تک کو ناپا جائے تو یہ بلندی 264 میٹر تک ہے جو 866 فٹ کے لگ بھگ ہے۔

یہ ٹربائن گیلڈروف کے علاقے میں لگائی گئی ہیں۔

ابتدائی منصوبے کے تحت ایسی چار ونڈ ٹربائن کا ایک فارم قائم کیا جارہا ہے، تمام ٹربائن میں 3.4 میگا واٹ جی ای جنریٹر لگائے گئے ہیں۔

اس ٹربائن کی خاص بات اس میں واٹر بیٹری ہے جو پنکھڑیوں کو اس وقت زیرِ گردش رکھتی ہیں جب پنکھڑیوں کا گھماؤ سست ہوجاتا ہے یا وہ مکمل طور پر تھم جاتی ہیں ۔

اکثر تیز ہواؤں کی وجہ سے ٹربائن کو روکنا بھی پڑجاتا ہے۔

ٹربائن کی بنیادیں کچھ اس طرح سے بنائی گئی ہیں کہ وہ جمع شدہ پانی کو آگے پمپ کرتی ہیں جس سے آبی توانائی (ہائیڈروپاور) بھی پیدا ہوتا ہے اور یہ پانی نیچے وادی سے یہاں تک لایا جاتا ہے۔

اس طرح روایتی ٹربائن کے مقابلے میں سالانہ ایک فیصد ذیادہ توانائی پیدا ہوتی ہے۔

اس طرح یہ ونڈ ٹربائن ان جگہوں پر بھی بہترین کام کرتی ہیں جہاں ہوا کی رفتار بہت سست ہوتی ہے۔

واٹر بیٹریاں ٹربائن کے تہہ خانے میں موجود ہیں جو ہائیڈروپاوراسٹیشن سے منسلک ہیں۔

یہ بیٹریاں اضافی توانائی بھی اپنے اندر جمع رکھتی ہیں۔

اس طرح صرف 30 سیکنڈ میں یہ نظام اسٹوریج سے پروڈکشن اختیار کرلیتا ہے۔

اگلے سال کی ابتدا میں یہ تمام ٹربائن بجلی کی پیداوار شروع کرکے اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کرسکیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے