عثمان شنواری انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

حالیہ سیریز میں سری لنکن بلے بازوں کے ہوش اڑانے والے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری انجری کے باعث کم از کم 3 ماہ کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیدار نے کہا کہ میڈیکل پینل نے کمر کی تکلیف کے باعث عثمان شنواری کو تین سے پانچ ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

عہدیدار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ فاسٹ باؤلر کو اپنے کیریئر کے آغاز میں بھی اسی طرح کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث وہ ایک سال سے زائد عرصے تک کرکٹ کے میدان سے باہر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے بورڈ کے میڈیکل پینل عثمان کے کیریئر کے لیے خطرناک انجری کے مکمل طور پر ٹھیک ہونے تک انہیں واپس نہ لانے کی تنبیہ کی۔

انجری کے باعث عثمان شنواری ویسٹ انڈیز کے خلاف ممکنہ طور پر پاکستان میں کھیلی جانے والی متوقع سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فروری 2018 میں کھیلے جانے والے تیسرے ایڈیشن کا بھی حصہ نہیں بن سکیں گے۔

اکتوبر میں عثمان شنواری نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور اپنے دوسرے ہی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرکے تہلکہ مچا دیا تھا، لیکن وہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستان نے پانچ میچوں کی اس سیریز میں 0-5 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے