پیراڈائز لیکس: امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتی بھی شامل

پیراڈائز لیکس میں بھارتی فلم انڈسٹری کےبگ بی امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتیوں کے نام بھی آف شور کمپنیوں میں سامنے آگئے ۔

پاناما لیکس کے بعد پیراڈائزلیکس کے نام سے آئی سی آئی جے نے ایک اور بڑا دھماکا کردیا ، پیراڈائزلیکس میں دنیا کے 47 ممالک کے 127 نمایاں افراد کے نام شامل ہیں،ان میں714افراد کا تعلق بھارت سے ہے ۔

بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن جے ینت سنہا،بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ آر کے سنہا اور فلم اسٹار سنجے دت کی بیوی کا نام بھی ان بھارتیوں میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے آف شور کمپنی قائم کر رکھی ہے ۔

بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے برمودا میں قائم آف شور کمپنی میں شیئرز سامنے آگئے ہیں ،سنجے دت کی بیوی نے دلنشیں کے نام سے بیرون ملک کمپنی کھول رکھی ہے ۔

پیراڈائز لیکس کی فہرست میں کئی بھارتی سیاست دان بھی شامل ہیں ،بھارتی کمپنیوں میں جندل اسٹیل، اپولو ٹائرز، ایمار ایم جی ایف، ویڈیو کون کے نام بھی لسٹ کا حصہ ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیراڈائز لیکس میں سات سو چودہ بھارتیوں کے نام آئے ہیں،بھارتی کمپنی سن گروپ لاء فرم ایپل بائی کا دوسرا بڑا بین الاقوامی کلائنٹ ہے ، جس کی 118 آف شور کمپنیاں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے