یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، سعودی شہزادہ جاں بحق

یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصوربن مقرن جاں بحق ہوگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے منصوربن مقرن کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی سوارتھے۔

فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے شہزادہ منصور بن مقرن سعودی صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے