آپ کی شرٹ کی آستین ، آپ کا اگلا پاس ورڈ

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے ایسی شرٹ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس میں کوئی بیٹری نہیں ہوگی اور اس میں آپ کی معلومات یا پاس ورڈ با آسانی لگایا جاسکے گا۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے اسمارٹ شرٹ تیار کی ہے جسے مقناطیسی لباس کہا جاسکتا ہے،اس میں نصب مقناطیسی فیتوں میں پاس ورڈ یا معلومات کا کوئی ٹکڑا رکھا جاسکتا ہے، جسے کسی بھی میگنیٹومیٹر سے پڑھا جاسکے گا جو آج کے بہت سے موبائل فون میں پہلے سے موجود ہے۔ اس معلومات کو کسی پاس ورڈ، دروازہ کھولنے یا کسی کریڈٹ کارڈ پِن کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے،اس کے علاوہ اسے دستانوں میں سی کر مقناطیسی دستانے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مقناطیسی پاس ورڈ کی بنا پر کپڑوں کے لیے کسی قسم کی بجلی درکار نہیں ہوگی اور اس کی تفصیلات آسانی سے اسمارٹ فون پر پڑھی جاسکیں گی۔ اسمارٹ اور رابطوں والے لباس پر گوگل جیسے ادارے بھی تندہی سے کام کررہے ہیں جن میں لیوائس کے تعاون سے اسمارٹ فیبرک پر کام جاری ہے۔

اسمارٹ شرٹ کو شیام گولکوٹا اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ ان کے مطابق مقناطیسی لباس کی تیاری آسان اور کم خرچ ہے اور انہیں دھونے گھسنے سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوتا۔ ایک عام اینڈرائڈ فون ان کا ڈیٹا آسانی سے پڑھ سکتا ہے۔ اگر لباس پر استری کی جائے تب بھی مقناطیسی ٹیگ خراب نہیں ہوتا۔

اس ٹیم نے شرٹ کے علاوہ مقناطیسی ٹائی، رومال اور دھاگے بھی تیار کیے ہیں جن پر تھوڑی معلومات چسپاں کی جاسکتی ہے۔ اپنی ایجاد کی افادیت سمجھانے کے لیے انہوں نے ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے جس میں شرٹ کے ذریعے دروازے کا لاک کھولتے دکھایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے