پی ایس ایل3: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے نوجوان آل راؤندر عماد وسیم کو فرنچائز کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کنگز کے صدر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عماد وسیم کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر فرنچائز کے مالک سلمان اقبال، ڈائریکٹر راشد لطیف، بابر اعظم اور عماد وسیم بھی موجود تھے۔

آفریدی نے کہا کہ مجھ پر کراچی کنگز کی قیادت کیلئے بہت دباؤ تھا لیکن میں نوجوان کھلاڑیوں کو مقع دینا چاہتا ہوں اور ٹیم میں رہتے ہوئے جو کپتان کہیں گے، اس پر عمل کروں گا۔

عماد وسیم نے کہا کہ میں نے اپنا کیریئر شاہد آفریدی کی زیر قیادت شروع کیا اور ان کیرہنمائی پر بہت مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ یہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب مقرر کیے جانے والا چوتھا کپتان ہے۔

2016 میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن متواتر شکستوں اور دیگر وجوہات کے سبب وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد روی بوپارہ کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

رواں سال کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا لیکن وہ بھی ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام رہے تھے اور کراچی کنگز ایک مرتبہ ناکامیوں سے دوچار ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے