ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں اتحاد کا امکان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان اتحاد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں اتحاد کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال کے درمیان مشترکہ پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے صلاح مشورے کےلیے اپنی جماعت کے تمام اہم رہنماؤں کو طلب کرلیا ہے جب کہ پی ایس پی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے بھی معاملے پر غور و فکر کے لیے اپنے پارٹی رہنماؤں کو مرکز پاکستان ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آج شام کراچی پریس کلب میں فاروق ستار اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں پی ایس پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماؤں کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی سے مفاہمت کی مخالفت کی گئی ہے۔ آج پریس کانفرنس میں پی ایس پی سے اتحاد کی مخالفت کرنے والا گروپ موجود نہیں ہوگا جب کہ پارٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے