کوئٹہ میں دھماکا، ایڈیشنل آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 5 افراد زخمی

کوئٹہ: چمن ہاؤسنگ اسکیم میں دھماکے کے نتیجے میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی بی سی کے مطابق کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں اے آئی جی پولیس حامد شکیل کو نشانا بنایا گیا ہے، اے آئی جی جیسے ہی اپنے گھر سے نکلے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب حملہ آور نے ان کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے