ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا اتحاد عارضی ہے، شرجیل میمن

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا اتحاد عارضی ہے یہ پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کل ہونے والا عارضی اتحاد پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ان کے پاس ایک کونسلر بھی نہیں ہے، یہ شہرکی بہتری کےلئے کام کرے تو اچھا ہے، دونوں جماعتوں میں موجود شخصیات کو 12 مئی اور سانحہ بلدیہ کے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف مارشل لاء کی پیدا وار ہیں، یہ حکومت کا دہرا معیار ہے کہ ہمارے لئے بکتر بند گاڑیاں اور ان کا احتساب بی ایم ڈبلیو میں ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا ججز کے متعلق بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے