لودھراں میں طالبعلم کی ٹانگ توڑنے والا استاد گرفتار

لودھراں: طالب علم کی ٹانگ توڑنے والے سرکاری اسکول کے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی بی سی کے مطابق لودھراں میں ہائی اسکول گوگڑاں کے دسویں جماعت کے طالبعلم محمد نبیل پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ٹیچر اصغر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دو روز قبل بغیر یونیفارم کے کلاس میں بیٹھنے پر ٹیچر نے 15 سالہ لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈنڈے مارمار کر طالبعلم کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر لودھراں راجہ خرم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے ٹیچر کو فوری طور پر معطل کردیا جب کہ پولیس نے ٹیچر کے خلاف طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مذکورہ استاد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب گرفتار استاد نے طالبعلم پر تشدد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلاس کے لڑکے اسکول کے میدان میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران نبیل کی گرِ گیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے