وزیر اعظم شاہد خاقان اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ،جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورنر ہاوس کی جانب روانہ ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے