پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ نیب کو شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک میں سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں دو طرح کے قوانین ہیں، ایک قانون پیپلزپارٹی کے لیے ہے جس میں سب کو جیلوں میں بھیجا جاتا ہے دوسرا قانون وہ ہے جس میں علاج کے لیے سب باہر بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وعدہ معاف گواہ جب اپنے بیان سے انحراف کرتا ہے تو اسے جرم کرنے والے کے برابر سزا ملتی ہے۔
شریف برادران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔