معروف ماڈل آیان علی نے آج کراچی یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پہ شرکت کی۔
تقریب میں ایک برانڈ کا افتتاح کیا گیا، جس کا منافع معذور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا۔
آیان علی نے اس منصوبے کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کراوائی۔ بعد ازاں سوالوں، جوابوں کی نشست میں آیان علی نے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
طلبہ کو پیغام دیتے ہوئے ماڈل آیان علی کا کہنا تھا کہ افواہوں کی بنیاد پہ کوئی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے، اصل حقائق کو تلاش کرکے اپنے وژن کو مضبوط کرنا چاہیے۔
آیان علی نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ دوسروں کی آراء کو اپنے اوپر ٹھونسنے کی بجائے نوجوان پورے اعتماد کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں۔
کراچی یونیورسٹی میں آمد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور چیئرمین کی طرف سے ان کا خصوصی استقبال بھی کیا گیا، اور ان کو ایک اعزازی شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔