زمبابوے کے فوجی جنرل کا کہنا ہے کہ فوج نےحکومت نہیں سنبھالی،تاہم فوج صدر موگابے اور خاندان کی سیکورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔
فوجی جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر موگابے کے اردگرد موجود جرائم پیشہ افراد ہمارا ہدف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کا مشن مکمل ہونے پر حالات معمول پر آجائیں گے۔
واضح رہے کہ زمبابوے کے صدر موگابے 37 سال سے تختہ صدارت پر فائز ہیں اور انھوں نے گزشتہ ہفتے نائب صدر سابق فوجی ایمرسن مننگاوا کو برطرف کیا تھا، انہیں 93 سالہ موگابے کے بعد صدارت کا ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا۔