احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قراردےدیا ۔
سماعت کے موقع پر وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے حسن اور حسین نواز کے اسٹیٹس سے متعلق سوال کیا تو جج محمد بشیر نے کہا کہ ایک ماہ مکمل ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز کو ہرعدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔
نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے
احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر 4 گواہ طلب کیے گئے ہیں۔