وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندربوسن کی ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات

ھالینڈ کی سفیر نے پاکستان کے ڈیری شعبہ میں ڈچ کمپنی کی سرمایہ کاری کو پاکستانی معیشت کے لئے خوش آیند قرار دیا ھالینڈ کی سفیر کا کہنا تھا کہ اس شعبہ میں قوانین کی ھم اھنگی اور یکسانیت ڈیری شعبہ کو مزید وسعت اور ترقی دے گی ۔حکومت اس شعبہ میں اصلاحات کر کے مزید بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کر سکتی ھے ۔

ملاقات میں ڈیری سیکٹر کے نمائندے اینگرو فوڈز کے جی ایم ریحان سعید خان نے اس شعبہ میں امکانات اور چیلنجوں سے آگاہ کیا ۔وفاقی وزیر سکندر بوسن نے حکومت کی جانب سے ڈیری شعبہ کی بہتری کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے کی یقین دھائی کروائی ۔وفاقی وزیر سکندر بوسن نے ڈیری سیکٹر کی مشکلات اور بہتری کے لئے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب وزیراعظم پاکستان کو بھی ان امور پر بریفننگ دیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے