چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تینوں نیب ریفرنس یکجا کرنے کے لیے نواز شریف کی اپیل مسترد کردی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے چیمبر میں نواز شریف کی اپیل کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات برقرار رکھے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا کہا تھا۔