بھارت میں شیلٹر ہوم کے سربراہ نے ذہنی معذور بہنوں کو ہوس کا نشانہ بناڈالا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شیلٹر ہوم کے سربراہ نے 2 ذہنی معذور بہنوں کو اپنی ہوش کا شنانہ بناڈالا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر کھاندڈوا میں پیش آیا جہاں شیلٹر ہوم کے ڈائریکٹر نے 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 60سالہ ملزم پونم چند مالویا نے شلٹرہوم میں مقیم 13 اور15 سالہ دو بہنوں کو رات کا کھانے دینے کے بہانے اپنے کمرے میں بلایا اور پھران کی عزت تار تار کردی۔

سپرٹنڈنٹ پولیس سٹی ایس این تیواری کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ مقامی عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ شلٹر ہوم کا ڈائریکٹر پہلے بھی ان کی عصمت ریزی کرچکا ہے جب کہ طبی معائنے کے بعد دونوں بہنوں کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے