چین میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

چین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میںزلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6اعشاریہ 3 نوٹ کی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز چین اور بھارت سرحد ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی10کلومیٹر تھی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تبت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے