اسپین میں پولیس نے ایک ہائی وے ٹول پلازہ پر ایک غیر مسلح فرانسیسی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرانسیسی سرحد کے قریب ہسپانوی علاقے میں پیش آیا،اس علاقے میں ایک ٹول پلازہ پر کئی دوسرے ڈرائیوروں کی طرح یہ فرانسیسی شہری بھی، جو ایک مراکشی نژاد مسلمان ہے، ایک خاتون کے ساتھ اپنی گاڑی میں وہاں سے گزرنے کی کوشش میں تھا۔
بعد ازاں ہسپانوی پولیس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ شخص قدرے اونچی آواز میں ’اللہ اکبر‘ کہتا جا رہا تھا، اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو شبہ ہوا کہ شاید وہ مسلح تھا اور کوئی حملہ کرنا چاہتا تھا۔