پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف
زرداری نے موقف اپنایا ہے کہ نواز شریف سے ملنا یا ہاتھ ملانا خارج از امکان ہے، نواز شریف کو صرف اپنی ذات کے لیے میثاق جمہوریت یاد آتا ہے جب کہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔
واضح رہے کہ پی پی پی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے ملاقات کے لیے کوششیں جاری ہیں اور سابق صدر نے چوتھی بار نواز شریف سے ملاقات سے انکار کیا ہے۔