کراچی: ٹریفک حادثے میں بچی جاں بحق، دو بسیں نذرآتش

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 6 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کے قریب اس وقت حادثہ پیش آیا، جب ریس لگاتی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار6 سال کی بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ بچی اپنے والد کے ساتھ اسکول جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
حادثے کے وقت وہاں موجود افرادمشتعل ہوگئے اور 2 بسوں کو نذرآتش کردیا جبکہ ایک وین کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے