اسلام آباد ہائیکورٹ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی تقرری کو چیلنج کر دیا گیا

رٹ پیٹیشن نمبر 3548 میں یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کامران کی طرف سے دائر کی گئی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل اورنگ زیب کی عدالت میں سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ۔

رٹ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی غیر قانونی تقرری کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی کی کانٹریکٹ پر تعنیاتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔

[pullquote]ڈاکٹر شاہد صدیق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے بھائی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیق کے کزن ہیں .[/pullquote]

رٹ پیٹیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل (سنڈیکیٹ) میں مسلم لیگ ن کے پانج ایم این ایز کو شامل کر کے وفاقی یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل (سنڈیکٹ )کو سیاسی تنظیم بنا دیا گیا ۔

ایگریکٹو کونسل میں مسلم لیگ ن کے پانچ ایم این ایز میں جنید انور چودھری ، ریحانہ قمر ، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات اور سینٹ میں قائد ایوان راجا ظفر الحق شامل ہیں ۔

رٹ پیٹیشن میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنیسسز ڈاکٹر ثمنینہ اعوان کی تقرری کو بھی چینلج کر دیا گیا ۔

عدالت نے چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، وفاقی وزیر تعلیم ، پرو چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، وائس چانسلر ، چئیر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور ثمینہ اعوان کو نوٹسسز جاری کر دیے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے