میلاد النبی ﷺ، ملک بھر میں تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

ملک بھر میں میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

کراچی سے خیبر تک گلی گلی، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا ہے۔

ہر سو درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں معطر ہو گئیں، کل ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے،بازار بھی سج گئے، مساجد رنگ و نور میں ڈوب گئیںاور گھر وں کو چراغاں کیا جا رہا ہے۔

سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور روشنیوں میں نہلا دیا گیا ہے، ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے،فضائیں دورد و سلام سے معطر ہیں۔

میلاد النبی ﷺ پر شہر شہر، قریہ قریہ جلوس نکالے جائیں گےاور شمع رسالت ﷺ کے پروانے اپنے اپنے انداز میں آپ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے