پرویز خٹک کی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے اور مزید سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پہلے خیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیااورپشاور ڈائریکٹوریٹ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ حملے کا ایک دہشت گرد زخمی حالت گرفتار کیا ہے ،جس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

پشاور حملے میں شہادتوں کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں پولیس اور فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور انعام دیے جائیں گے ۔

اجلاس میں علما و مشائخ اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی از سرنوجائزے کے بعد مزید سخت کی ہدایت بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے