امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی کی مبارکباد دے دی

ممبئی: بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پرحضوراکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرمبارک باد دی ہے۔ بگ بی کی جانب سے لکھا گیا کہ اس مبارک دن کے موقع پر وہ سب کو مبارباد پیش کرتے ہیں جب کہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت اورامن کا پیغام بھی دیا۔

اداکارکی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں کچھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں آقائے دوجہاں ﷺکی تعریف میں پڑھی جانے والی نعتوں کے اشعاربھی درج ہیں جب کہ ان ہی تصاویرمیں انہوں نے مدینے کی تصویربھی شیئر کرائی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے