استعمال شدہ ٹی بیگس بھی اتنے کام کے ہوسکتے ہیں؟

ٹی بیگ کی چائے بنانے کے بعد ٹی بیگ کو ڈسٹ بن میں پھینک دیا جاتا ہے کیوںکہ وہ پھر کسی کام کا نہیں ہوتا تاہم یہ ہم سب کی غلط فہمی ہے کہ استعمال کیے گئے ٹی بیگز بے کار ہوتے ہیں بلکہ ان سے حیران کن طورپرمختلف کام لیے جاسکتے ہیں۔

پاستا کومزے داربنائیے
پاستا عام طورپرزیادہ لوگوں کو پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ ایسی ڈش ہے جسے مختلف اندازسے پکایا جاسکتا ہے۔ پاستا ابالنے کے لیے جب آپ پانی کو ابالیں تو اس وقت استعمال کیے گئے ٹی بیگزکوبرتن کے اوپرلٹکا دیں، اور جب پانی ابل جائے اورپاستا ڈالنے کا وقت آجائے تو ان بیگز کو ہٹا لیجیئے، جس کے بعد پاستے کا مزہ اوراچھا ہوجائے گا۔

اپنا گارڈن بنائیے
استعمال کیے گئے ٹی بیگزکو پانی میں ابالیں اوراس پانی کو اپنے گھر میں گارڈن کے لیے استعمال کیجیئے، جب کہ ابالنے کے بعد آپ ان ٹی بیگس کو کھول کر پتی کو کھاد میں بھی ملاسکتے ہیں۔

جوتوں کو بدبو دور کیجیے
آپ کے جوتوں میں سے اگربدبو آتی ہے تو آپ استعمال شدہ سوکھے ٹی بیگزکو اپنے جوتوں میں رکھیئے اوردیکھیئے کی کچھ ہی دیر میں جوتوں کی بدبو چلی جائے گی۔

قالین صاف کیجیئے
اگر آپ کے گھرکے قالین اورکارپیٹ گندے ہوگئے ہیں تو آپ انہیں ٹی بیگزکی مدد سے صاف کرسکتے ہیں۔ استعمال شدہ ٹی بیگز کو کھولیئے اور پتی قالین پر پھیلادیں اور تب تک صاف نہ کریں جب تک پتی سوکھ نہ جائے اور پھر ویکیوم کرلیجیئے اور نتیجہ دیکھیئے۔

شیشوں کو صاف کیجیئے
اگرآپ کے گھرکے شیشے اور دروازے صاف نہیں ہوتے تو آپ استعمال کیے گئے ٹی بیگس کو پھر سے ابالیئے اور اس پانی کوصفائی کے لیے استعمال کیجیئے۔

پیروں کو سکون دیجیئے
پورے دن کی تھکن کے بعد اگرآپ اپنے پیروں کو سکون دینا چاہتے ہیں تو پانی میں استعمال شدہ ٹی بیگز کو ملائیے اور پیر اس میں ڈالیئے، جس سے آپ کے پیروں کے مسلزکو بہت زیادہ سکون ملے گا جب کہ اگر پیروں پر سوجھن ہے تو وہ بھی ختم ہوجائے گی۔

بالوں کی چمک کے لیے
اگر آپ کو بال روکھے ہورہے ہیں تو آپ استعمال شدہ پتی کو اپنے بالوں پر ہفتے میں ایک بارلگایئےاور دیکھیئے کہ کس طرح آپ کے بالوں میں چمک آجائے گی۔

برتنوں کو صاف کیجیئے
چکنائی کے ایسے داغ جو بہت دیر میں جاتے ہوں، وہ آسانی سے استعمال شدہ ٹی بیگزسے جاسکتے ہیں، ٹی بیگز کو گرم پانی میں کچھ دیرتک کے لیے ڈالیئے، اوراسی پانی سے پھر آپ برتن دھوئیے، ایسے کرنے سے نہ صرف برتن صاف ہوجائیں گے بلکہ جراثیم بھی نہیں رہیں گے۔

گھر کو مہکایئے
اپنے پسند کے کسی بھی تیل کے چند قطرے استعمال شدہ ٹی بیگزمیں ڈال دیجیئے اورگھر یا آفس میں کسی بھی جگہ انہیں لٹکادیں تو آپ کا گھر مہک جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے