بیت المقدس کی حرمت کیلئے مسلمان ممالک ایک ہوجائیں، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہناہےکہ تمام اسلامی ممالک اپنےاختلافات بھلاکر بیت المقدس کی حرمت کے لیےایک ہوجائیں۔

وزیرآباد میں میڈیا سےگفتگومیں سراج الحق نے کہا کہ بیت المقدس کوسفارتخانہ بنانےکی امریکی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

امیرجماعت اسلامی نےکہاکہ مدینہ منورہ اورمکہ مکرمہ کے بعد بیت المقدس مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس جگہ ہے۔

سانحہ ماڈل ٹائون کےحوالے سے سراج الحق نےکہا کہ جسٹس باقرنجمی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرکے ملزمان کو سزاملنی چاہئے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان میں کوئی بھی شخص قانون سےبالا تر نہیں ہے،لواحقین کوانصاف ضرورملناچاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے