شام میں دہشت گردوں کو شکست ہو گئی ہے،روسی فوج واپس روسی صدر کا اعلان

روسی صدر ولادیمر پوٹن نے شام میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کے دن وہ اچانک شام پہنچ گئے، جہاں انہوں الاذقیہ میں قائم ایک روسی فوجی اڈے پر داعش کے خلاف جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب شام میں تعینات روسی فوجیوں کی جزوی واپسی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ سن دو ہزار پندرہ میں روسی فوج نے شامی خانہ جنگی میں عملی حصہ لینا شروع کیا تھا، جس کے بعد پوٹن نے پہلی مرتبہ اس شورش زدہ ملک کا دورہ کیا ہے۔ دوسری طرف یورپی یونین نے کہا ہے کہ شام میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے