فیس بک نے 5 نئے ڈیجیٹل اشارے پیش کردیئے

سان فرانسسكو: آٓپ ذہن پر زور دیجئے کہ آخری مرتبہ آپ نے فیس بک پر اپنے دوست کو انگلی سے ٹہوکا دینے یعنی پوک کا آپشن کب استعمال کیا تھا لیکن اب فیس بک نے اس میں بنیادی تبدیلی کرکے بہت سے آپشن پیش کیے ہیں جنہیں بار بار استعمال کرنے کا جی چاہے گا۔

فیس بک نے پوک آپشن میں اب پانچ نئے انداز پیش کیے ہیں جن میں پوک کو بہتر بنایا گیا ہے،آنکھ کی پلک جھپکانا، ہیلو ، گلے لگانا اور تالی مارنے جیسے اشارے شامل ہیں۔ تاہم فراخ دلی کا ہر اشارہ ایک مختلف انداز سے ظاہر ہوتا ہے مثلاً اگر آپ بانہیں پھیلاکر گلے لگنے کا اشارہ (ہگ) پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے دوست کی پروفائل تصویر پر دو بازو اس طرح دکھائی دیتے ہیں کہ گویا انہوں نے آپ کےدوست کو ہاتھوں کے گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس طرح پوک میں انگلی کے ساتھ بازو تصویر کی جانب بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔

فی الحال پوک کے یہ نئے انداز برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، کولمبیا، فرانس اور تھائی لینڈ میں پیش کیے گئے ہیں تاکہ لوگ پوک کو نئے سرے سے دریافت اور استعمال کرسکیں۔

بہت جلد پروفائل کے ساتھ ہیلو بٹن کےنیچے موجود ہوگا جسے دبا کر مختلف آپشن اسی طرح سامنے آجاتے ہیں جس طرح ہم لائک بٹن کے ساتھ مختلف آپشن منتخب کرتےہیں۔ فیس بک نے پوک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر یہ آپشن پیش کیے ہیں۔ اگر آپ غلطی سے یہ بٹن دباتے ہیں تو اسے فوری طور پر لائک ان لائک کی طرح واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب فیس بک نے حال میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے لوگوں میں خودکشی کے رحجان کو روکنےکے لیے بھی اپنے آپشن پیش کیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے