الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف سے پارٹی انتخابات کے نتائج، امیدواروں اور ووٹوں کی تفصیل طلب کرلیں، آج بھی پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، کیس پر مزید کارروائی 18 دسمبر کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے بانی رکن یوسف علی کی درخواست پر آج فیصلہ سنانا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کی کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے پارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں۔