لاہور ہائی کورٹ نے چیرمین پیمرا ابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی.
منیر احمد نامی شہری نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں ابصار عالم کی بطور چیرمین پیمرا تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی تھی اور گزشتہ سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے ابصار عالم کی بطور چیرمین پیمرا تعیناتی کو خلاف قانون دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 30 روز میں قانون کے مطابق چیرمین پیمرا کی تقرری کی جائے۔
ابصار عالم پیشہ ور صحافی ہیں اور ان کا تیس سالہ صحافتی تجربہ ہے . وہ انگریزی اخبار دی نیشن کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ، جیو نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف ،دنیا نیوز کے پہلے ڈائریکٹر نیوز رہے . انہوں نے آج نیوز پر بطور میزبان کرنٹ افئیر کے شو بھی کئے .
چئیر مین پیمرا بننے کے بعد انہوں نے پاکستان میں میڈیا ریگولیٹری کے موضوع پر کئی اہم اقدامات کیے . انہوں نے کئی بڑے ٹی وی چینلز کو ضابطے کی پابندی نہ کرنے پر نوٹسسز جاری کئے ، ان کی نشریات بند کیں اور بھاری جرمانے عائد کئے .انہوں نے دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث کئی کالعدم تنظیموں کی کوریج پر بھی پابندی لگائی
صحافتی اقدار کی خلاف ورزی پر انہوں نے بول نیوز کو بند کرنے کا کہا . اس بات پر انہیں دھمکی امیز کالز کی گئیں . بول نیوز پر ان کے خلاف مذہبی بنیادوں پر پروپیگنڈا بھی کیا .