امریکی سینیٹ نے ٹیکس بل کی منظوری دے دی

امریکی سینیٹ نے 1500 ارب ڈالر کے تاریخی ٹیکس بل کی منظوری دے دی، سینیٹ سے منظور شدہ بل آج ایوان میں حتمی ووٹنگ کیلئے پیش ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹ سے ٹیکس اصلاحات کا بل پاس ہونے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کا بل ایوان سےمنظورہوگیا تو وائٹ ہاؤس میں دن ایک بجے نیوز کانفرنس ہوگی۔

نئے قانون میں کارپوریٹ ٹیکس14 فیصد کمی کے ساتھ 35 سے کم کرکے 21 فیصد کردیا گیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس کی چھوٹ مستقل دی گئی ہے۔

انفرادی ٹیکسوں کے 7 بریکٹس برقرار رکھتےہوئے ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح2 اعشارہ 6 فیصد کم کرکے 37 فیصد کردی گئی ہے۔ کم سے کم سلیب کو 3 فیصد کم کر کے 12 فیصد کردیا گیا ہےجبکہ انفرادی ٹیکسوں کی چھوٹ 2025 تک ہوگی۔

دوسری جانب شادی شدہ جوڑے کی ٹیکس آمدنی 13 سے بڑھا کر 24 ہزار کردی گئی ہے۔ سنگل فائلر کی ٹیکس آمدنی 6500 سے بڑھا کر 12000 کردی گئی ہے، گھر کے سربراہ کی آمدنی 9550 سے بڑھا کر18000 کردی گئی ہے۔چائلڈٹیکس کریڈٹ کی حد 1650 سے بڑھا کر 2000 ڈالر کی گئی ہے۔

سترہ سال تک کے بچوں کا ٹیکس کریڈٹ 4لاکھ آمدن والے جوڑے لے سکیں گے، مارگیج قرضوں کے سود کو آمدن سے نکالنے کی حد ساڑھے 7 لاکھ کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے