مذ ہبی تنظیم کی جانب سے مانسہرہ کے حجاموں کو شرعی داڑھی بنانے کے حوالے سے دھمکیاں

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ مانسہرہ کی طرف سے حجام کی دکانوں پر تنبیہی پوسٹر تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی حجام شرعی داڑھی کے علاوہ داڑھی نہیں بنائے گا ۔ اور ایسا کرنے والے کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

گزشتہ دنوں ایک ہجوم نے اس معاملے پر ایک حجام کی دکان پر دھاوا بول دیا تھا ۔ جس کو سلجھانے کے لیے دکاندار نے مقامی لوگوں کے ذریعے صلح صفائی کر کے تائب ہونے کا اعلان کیا.

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ہزارہ ڈویژن کے صدر قاری وصی الرحمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ پمفلٹ مانسہرہ کی باربر کی دکانوں پر ان کی تنظیم کی جانب سے تقسیم کئے گئے ہیں . انہوں نے دعوی کیا کہ مانسہرہ کے بعد یہ قوانین صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی نافز کئے جائیں گے. اور احکام نہ ماننے والے دکاندار نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے . جن میں ان کے کاروبار کو بند کرنا بھی شامل ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے ہمارے مشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی . مقامی انتظامیہ نے ایسے کسی بھی پمفلٹ کی تقسیم کے حوالے سے اطلاعات پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے