نواز شریف سیاست چھوڑ کر خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرسکتے ہیں

تمام معاملات سعودی عرب میں طے پاسکتے ہیں ، سابق وزیر اعظم پر دبائو ڈال کر شہباز شریف کو سیاسی جانشین بنانے کا اعلان کر دیا گیا :برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سیاست چھوڑ کر خودساختہ جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں، سعودی عرب میں تمام معاملات طے پاسکتے ہیں، سابق وزیر اعظم پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جاں نشین بنانے کا اعلان کرایا گیا۔ پل پل بدلتی سیاسی صورتحال پر بھی تبصرے جاری ہیں، لیگی قیادت سعودی عرب میں موجود ہے، اپوزیشن جماعتوں نے بھی اے پی سی بلاکر فیصلے کرلیے۔

جگہ جگہ نئے این آر او کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ کیا واقعی کوئی تبدیلی آنے والی ہے؟؟ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت کے سربراہ نواز شریف سیاست چھوڑ کر خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق نواز شریف نے سیاست چھوڑنے کی حامی بھر لی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے دباؤ پر مریم نواز کے بجائے شہباز شریف کو اپنا جانشین بھی نامزد کیا۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ خود ساختہ جلا وطنی پر نواز شریف کیلئے مقدمات سے چھٹکارا بھی ممکن ہے۔

[pullquote]نواز شریف کا سعودیہ سے کوئی معاہدہ ہوا تو اس کا وقار مجروح ہوگا:پیپلز پارٹی[/pullquote]

[pullquote]کچھ بھی ہوجائے نواز شریف کو اپنے خلاف دائر مقدمات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا :تحریک انصاف کا موقف[/pullquote]

پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدے کی خبریں سننے میں آ رہی ہیں، ترجمان پیپلز پارٹٰی کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ کیا گیا تو اس سے سعودی عرب کا وقار مجروح ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے نواز شریف کی کوئی ڈیل نہیں ہونے دیں گے ، انہیں ہر صورت مقدمات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے