معمر ترین سعودی شخص کا 147 برس کی عمر میں انتقال

ریاض: سعودی عرب کے معمر ترین شخص شیخ علی العلکمی 147 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

زندگی کی 147 بہاریں دیکھنے والے شيخ علی العلکمی نہ صرف اپنی غذا کا خاص خیال رکھتے تھے، بلکہ طویل فاصلے تک پیدل چلنے کے عادی تھے۔

انہیں گاڑی میں سوار ہونا سخت ناپسند تھا، یہاں تک کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے اپنے آبائی شہر سے مکہ مکرمہ تک کا سفر بھی پیدل کرتے تھے۔

العلکمی کے ایک عزیز یحیٰ العلکمی نے العربیہ کو بتایا کہ شیخ العلکمی اپنے کھیتوں سے حاصل ہونے والا اناج، گندم، مکئی، جَو اور شہد استعمال کرتے تھے۔

وہ اپنے گھر کے پلے ہوئے جانوروں کا تازہ گوشت کھایا کرتے تھے اور تقریبات میں جانے سے یا وہاں کھانا کھانے سے پرہیز کرتے تھے۔

شیخ علکمی کے دو ہی بچے تھے، ایک بیٹے کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ ان کی بیٹی حیات ہیں۔

وہ قرآن شریف پابندی سے پڑھتے تھے اور زندگی سے محبت کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اپنی وفات سے قبل انہوں نے کہا، ‘ماضی میں زندگی خوبصورت تھی، آج لوگ اور چیزیں بہت مختلف ہیں، میرے عہد کا کوئی بھی شخص نہیں بچا ہے ، لہذا میں لوگوں کے درمیان خود کو بہت اکیلا محسوس کرتا ہوں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے