ہم پر نواز شریف اور میر شکیل الرحمٰن سازشی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑےگا .عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کی خواہش کا اظہار کر کے بہت بڑا جرم کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 روز سے حیران ہیں اور سوچ رہے ہیں ’کیا میں نے بینک لوٹا یا قومی خزانے سے منی لانڈرنگ کی یا ماڈل ٹاؤن آپریشن کا حکم دیا یا بھارت کو قومی راز بتائے؟‘

انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اس بھی بڑا جرم کیا ہے اور وہ ان کی جانب سے شادی کی خواہش کا اظہار ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ’انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور میر شکیل الرحمٰن (جیو نیٹ ورک کے مالک) کی سربراہی میں جاری سازشی مہم سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ عزت اور ذلت تو صرف اللہ کی جانب سے ہے۔‘

عمران خان کا کہنا تھا ’مجھے اپنے بچوں اور بشریٰ بیگم اور ان کے خاندان کی فکر ہے جو ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔‘

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’نواز شریف اور میر شکیل یقین رکھیں کہ ایسے حملوں سے ان کے خلاف لڑنے کا میرا عزم مزید پختہ ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 40 سالوں سے شریف خاندان کو جانتے ہیں اور ان کی نجی زندگیوں کی غلاظتوں کے بارے میں بھی جانتے ہیں لیکن کبھی بھی شریف خاندان کی ذاتیات بتانے کے لیے اس حد تک نہیں گریں گے۔

عمران خان نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ انہیں نجی زندگی میں وہ خوشیاں نصیب ہوں جن سے وہ گزشتہ کئی سالوں سے محروم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کی شادی کے معاملے پر کہا تھا کہ عمران خان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک خاندان کی حرمت کو داؤ لگا دیا گیا ہے اور میں ذاتیات پر گفتگو کرنے کا قائل نہیں ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے