اسٹاک مارکیٹ:298 پوائنٹس کی کمی کے باوجود مثبت اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک مرتبہ پھر تنزلی کا رجحان واپس آیا تاہم کے ایس ای-100 انڈیکس 298 پوائنٹس کی کمی اضافتے کے بعد 42 ہزار 814 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن کا آغاز ہی تیزی کے ساتھ ہوا جب انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 43 ہزار 251 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم یہ سلسلہ جاری نہیں رہا اور لین دین میں تنزلی آئی اور کم ترین سطح 42 ہزار 567 تک گر گیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 86 لاکھ، 74 ہزار سے زائد حصص کا کاروبار ہوا۔

مجموعی طور پر 366 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 132 کے لین دین میں اضافہ، 212 کے کاروبار میں تنزلی آئی جبکہ 22 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔

ٹیکنالوجی اور مواصلات کا شعبہ 4 کروڑ 50 لاکھ کے کاروبار کے ساتھ چھایا رہا۔

ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 35 لاکھ حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام ایک کروڑ 95 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست کمپنیاں رہیں۔

پاک الیکٹرون ایک کروڑ60 لاکھ، سوئی ساؤتھ گیس ایک کروڑ 57 لاکھ اور ایزگارد نائن 83 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ نمایاں کمپنیوں میں شامل رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے