چکوال ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے چوہدری حیدر کو واضح برتری

چکوال: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

غیر سرکاری ابتدائی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو برتری حاصل ہے۔

227 میں سے 130 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 43 ہزار 508 ووٹ کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 25 ہزار 550 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا، اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری حیدر سلطان اور تحریک انصاف کے طارق افضل کالس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

دیگر امیدواروں میں تحریک لبیک کے ناصر عباس، عوامی نیشنل پارٹی کے چوہدری عمران قیصر عباس اور آزاد امیدوار ڈاکٹر طفیل بھی میدان میں ہیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 530 ہے جن میں ایک لاکھ 44 ہزار 191 مرد اور ایک لاکھ 35 ہزار 339 خواتین شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں اور خواتین کے لئے 61،61 اور 105 مشترک پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے بعد پی پی 20 چکوال کی نشست خالی ہوئی تھی۔

[pullquote]پی پی 20 چکوال:[/pullquote]

2013 کے عام انتخابات میں اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے چوہدری لیاقت علی خان نے 62 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین فرحت کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔

30 اکتوبر 2017 کو ان کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) نے ان کے 32 سالہ صاحبزادے حیدر سلطان کو پارٹی ٹکٹ دیا۔

چوہدری لیاقت علی خان مرحوم اس نشست پر 1985 کے بعد 7 مرتبہ کامیاب ہوئے، گریجوشن کی شرط کے باعث وہ 2002 اور 2008 کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے تاہم ان کی جگہ ان کی اہلیہ نے اس نشست پر انتخاب لڑا۔

2002 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری اعجاز حسین فرحت کو اس نشست پر کامیابی ملی اور چوہدری لیاقت علی خان کی اہلیہ عفت لیاقت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن 2008 کے انتخابات میں انہوں نے اس نشست پر 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے