کیا آپ کو یہ بچے بھی یاد ہیں؟

[pullquote]کیا آپ کو ڈیرہ غازی خان کی وہ معصوم یتیم بچی یاد ہے؟[/pullquote]
وہی جسے درندہ صفت انسانوں نے برہنہ کر کے پورے محلے کی گلیوں میں گھمایا تھا اور پولیس والے مجرموں کا کچھ نہیں بگاڑ سکے تھے۔

[pullquote]چلو آپ کو ملتان کی وہ معصوم کلی تو یاد ہو گی![/pullquote]
جسے وہاں کے پنچائتیوں نے انصاف کے نام دے کر خود زبردستی اس کا ریپ کروایا۔۔ چلو اسے بھی رہنے دو

[pullquote]کیا آپ وہ گونگے بہرے بچوں کو بھول گئے؟[/pullquote]
جنہیں سکول کی بس میں جاتے درندگی کا نشانہ بنایا گیا یہ بھی نہیں سوچا گیا کہ یہ لوگ تو بول کر اپنا نام بھی نہیں بتا سکتے

[pullquote]آپ کو نو سالہ طیبہ یاد ہے؟[/pullquote]
وہی جو جج صاحب کے گھر کام کرتی تھی، جس پر بدترین تشدد کیا گیا. جسے سخت سردی میں ٹھنڈے اندھیرے سٹور روم میں بند کر دیا گیا تھا، وہی جس سے دن بھر کام کروایا جاتا اور رات کو ہوس پوری کی جاتی تھی.. وہی طیبہ جس کے جعلی ماں باپ نے عدالت میں دو دن میں صلح نامہ جمع کروا دیا تھا..

[pullquote]آپ کو چھے سالہ طوبیٰ بھی یاد نہیں ہو گی![/pullquote]
وہی جسے کراچی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، زیادتی کے بعد جس کی گردن اور ہاتھ کی نسیں بھی کاٹ دی گئی تھیں. وہی طوبیٰ جس کی زیادتی کے بعد آپ لوگ پاکستان پریمئیر لیگ میں مشغول ہو گئے تھے..

[pullquote]آپ کو آٹھ سالہ عمران بھی یاد نہیں ہو گا![/pullquote]
وہی جسے فیصل آباد کے ایک مدرسے میں اجتماعی زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا تھا، جس کی لاش پانچ گھنٹے گلی میں پڑی رہی تھی.

اگر آپ کو ڈیرہ غازی خان کی وہ یتیم یاد نہیں آپ کو ملتان کی وہ معصوم بچی یاد نہیں آپ کو گونگے بہرے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی یاد نہیں طیبہ اور طوبیٰ یاد نہیں ہیں، اگر آپ کو عمران یاد نہیں ہے تو پھر آپ کو قصور کی اس بچی کا نام بتانے کا کیا فائدہ جسے پانچ دن پہلے اغوا کیا گیا اور زیادتی کے بعد بس اڈے کے پیچھے کچرے میں پھینک دیا گیا۔آپ کو معصوم بچی کی عزت کو سرعام نیلام کرنے والو کو سزا نہیں دے سکے ۔

آپ غیرت کے نام پر ریپ کروانے والوں کو نہ پکڑ سکے۔آپ ان مجرموں کو منطقی انجام تک نہ پہنچا سکے جنہوں نے گونگے بہرے بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا طیبہ کے مجرم جج اور اس کی بیوی کو سزا نہیں دلوا سکے، آپ طوبیٰ کے مجرموں کو گرفتار نہیں کر سکے، آپ ان مولویوں کا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے جنہوں نے عمران سے زیادتی کی. تو پھر آپ سات سالہ زینب کو بھی انصاف نہیں دے سکتے. دو دن بعد اس بچی کو بھی بھلا دیا جائے گا، پھر کوئی کرکٹ سیریز ہو گی، کوئی سیاسی جلسہ ہو گا کوئی اعلی وفد پاکستان آ جائے گا یا پھر کوئی الیکشن کمپین شروع ہو جائے گی اور ہم سب کچھ بھول کر ناچنے گانے لگیں گے. جشن منانے لگیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے